کاٹلنگ بازار میں ایک شخض کو موت کے گھاٹ اتار دیا


 

مردان(دی نیوز۔پوائنٹ اردو)کاٹلنگ بازار میں مستورات  کے تنازعے پر  مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

تھانہ رپورٹ کے مطابق فرھاد علی ولد گل تمروز  اپنے چچاگل محمد کے ہمراہ کاٹلنگ بازار میں پیدل جارہے تھے کہ اس دوران شبیر احمد ولد شمیم احمد اور یونس ولد نامعلوم 86 ماڈل کرولہ موٹرکار سے پستول فائرنگ کھول دی۔جس کے نتیجے میں فرھادعلی موقع پر جان بحق ہوگۓ جبکہ چچا گل محمد معجزانہ طور بچ گیۓ ۔ 

مقتول کے والد گل تمروز ولد شاہ تمروز نے مذکورہ بالا مبینہ نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھانہ کاٹلنگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی


0/Post a Comment/Comments