مردان(نیوز ڈیسک)ای مرچنٹ پاکستان کی جانب سے بزنس ٹیکنالوجی ایکسپو 2023 کے زیر نگرانی ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفئیرز اور درشل آئی ٹی(کے پی کے) مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ،وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان خان،درشل آئی ٹی بورڈ کے پیر عماد،بی آئی سی کوآرڈینیٹر عبدالولی خان یونیورسٹی شاہ حسین،منیجنگ ڈائریکٹر ای مرچنٹ ڈاکٹر شیراز، ای مرچنٹ سی ای او عباس نثار و دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ ایکسپو کا مقصد یوتھ (میل،فی میل) کو اعلی سطح کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا،حوصلہ افزائی اور سپورٹ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات تعلیم کے ساتھ بزنس کے حوالے سے آئی ٹی کے شعبے میں باعزت سے روزگار پیدا کر سکتے ہیں اور پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ٹیکنالوجی کے سفر اور اس شعبے میں تیز ترین ترقی نوجوانوں ہی کی بدولت ممکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے صوبے کے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت یافتہ اور باہنر بنانے کے لئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں جن کے بدولت نوجوان باعزت روزگار سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر ای مرچنٹ ڈاکٹر شیراز نے کہا ہے ای کامرس کے لیول پر یوتھ میل اور فی میل کو ٹریننگ دی ہے میل 80 فیصد جبکہ فی میل 90 فیصد کامیابی سے باعزت روزگار کرنے میں مصروف ہیں نوجوانوں کی آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے لئے درشل منصوبہ اہم کردار ادا کررہا ہے.درشل صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت فراہم کرنے اور آئی ٹی کے شعبہ میں مزید کاروبار، نوکریوں کی تخلیق اور آئی ٹی سے منسلک افراد کو معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہب کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل نے ای مرچنٹ پاکستان کی جانب سے بزنس ٹیکنالوجی اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفئیرز اور درشل آئی ٹی خیبرپختونخوا کا مردان میں کامیاب ایکسپو پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ایکسپو سے آئی ٹی شعبہ سے منسلک نوجوان طبقہ فائدہ اٹھانے کی بہت سے مواقع موجود ہے۔ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے آئی ٹی کی صنعت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔تقریب کے آخر میں انہوں نے کامیاب ایکسپو پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ایک تبصرہ شائع کریں