مردان:مرکزی تنظیم تاجران سینئر نائب صدر حاجی اویس خان نے کہا ہے ک تجارت کا پیشہ سنت نبوی ہے اور تاجر برادری کو اس پیشے کو ایک عبادت سمجھ کر کرنا چاہئے، ملک کی معیشت میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے حکومت تاجروں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی گل پلازہ میں سولر شاپ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حاجی اویس خان نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سولر پینلز پر زیادہ سے زیادہ سبسڈی دے تاکہ ان کی قیمت کم ہو سکے
اور تاجر برادری اور بالخصوص عوام کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے۔انہوں نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کے افراد زیادہ سے زیادہ سولر سسٹم لگائے جبکہ بجلی کے استعمال میں کمی ہونے سے ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر رواں دواں ہو جائے گی
شمسی توانائی کی ممکنہ تبدیلی پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنا سکتی ہے۔پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کے استحکام کےلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔تاجر برادری اور عوام خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گ
ایک تبصرہ شائع کریں