مردان:شاہین لیڈی ھیلتھ ورکرز نے نومنتخب صوبائی حکومت کو مطالبات کی منظوری کےلئے 28 مارچ کی ڈیڈلائن دے دی۔۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سروس سٹرکچر ،اپ گریڈیشن ،اور ریگولرئزیشن کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز شاھین لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبرپختونخوا کا صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا کے زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔
اجلاس میں اخترہ بی بی۔صوبائ صدر شاھین لیڈی ہیلتھ ورکرز ،شائستہ فاروق چیف آرگنائزر ،عشرت مالک جنرل سیکرٹری ،فہیمدہ خٹک ۔راشدہ فاروق ،سیما خان۔حشمت ۔جوہر ثانی۔رفعت بیگم ،یاسمین سرور۔چمن ارا، انور شیر بھی شامل تھے ۔اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ملک میں کروانا وائرس ھو یا پولیو،زلزلہ یا بارش طوفان ھو لیڈی ہیلتھ ورکرز جان کی بازی لگا کر اس نیشنل کاز کو پورا کرتے ھیں ۔لیکن جب ھماری آپ گریڈیشن ،سروس سٹرکچر اور ریگولرائزیشن کی بات آجاتی ھے۔
تو حکومت فنڈز نہ ھونے کا بہانہ بنا کر ھمارے مطالبات ردی کے ٹوکری میں ڈال دیتے ہیں ۔افسوس تو اس بات کی بھی ھے۔کہ اب ملک میں عام انتخابات میں ھم سے سیکورٹی کی ڈیوٹی لی گئ ۔تمام ڈیوٹی پر ملازمین کو ان کا معاوضہ دیا گیا ۔لیکن دو سال ہوئے ھمیں تسلیوں پر ٹرخایا جاتا ھے۔یہ کونسا انصاف ھے۔کہ ڈیوٹیاں بھی کریں۔اوران کا معاوضہ بھی نہ دیں ۔فوری طور پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ڈیوٹی کا معاوضہ دیا جائے۔ اور لیڈی ھیلتھ ورکرز کی جو تنخواہیں بقایا ھے۔ان کے لیے نومنتخب حکومت جلد فنڈز ریلیز کرنے کے احکامات جاری کریں۔
انہوں نے مزید کہا۔کہ ھم تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ۔اور ٹیبل ٹاک کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ھیں ۔لیکن اگر نومنتخب حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں کی طرح ھمیں صرف وعدوں پر ٹرخایا ۔ اور ھمارے مطالبات نہ مانے ۔تو پھر ھم بہ امر مجبوری اختجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔اخر میں جملہ کابینہ کی متفقہ قرارداد کی منظوری سے اورنگزیب کشمیری کو شاھین لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبرپختونخوا کا لیگل ایڈوائزر اور یاسمین بی بی ایبٹ آباد کو وائس پریزیڈنٹ مقرر کرنے کی منظوری دے کر نوٹیفیکیشن جاری کیا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں