مردان:مردان کے تھانہ کاٹلنگ کی حدود زڑہ متہ میں اہم دہشت گردوں کی موجودگی پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،
فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد محسن قادر اور نائب عباس عرف عیسی جہنم واصل، ایس پی رورل مردان مقابلے میں مردانہ وار لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔
آپریشن میں ڈی ایس پی رورل نسیم خان اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مردان کے علاوہ زڑہ متہ میں رات گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں مردان پولیس جسکی قیادت ایس پی رورل محمد اعجاز شیرپاﺅ کررہے تھے جو نہی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے گرد گھیرا ڈالا دہشت گردوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس آپریشن میں TTP سے تعلق رکھنے والے محسن قادر اور نائب عباس ہلاک ہوئے
درین اثناءپولیس لائنز مردان میں شہید ہونے والے ایس پی محمد اعجاز شیرپاوکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔مردان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
ضلعی پولیس و انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شہید کی جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔ بعد از نماز جنازہ شہید کے جسد خاکی کو اشک بار آنکھوں کیساتھ ان کے آبائی گاوں شیرپاوچارسدہ روانہ کیا گیا جہاں پر شہید کی نماز جنازہ دوپہر03 بجے اداکر دی جائیگی۔
انسپکٹر جنر ل آف پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات خان کا مردان کاٹلنگ میں پولیس مقابلے میں شہید اور زخمی ہونے والے افسران کو خراج تحسین
TTP محسن قادر گروپ کے سرغنہ کا خاتمہ مردان پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا
صوبائی حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے سر ۔ کی بھاری قیمت مقرر تھی

تاہم قوم کی حفاظت کا فرض نبھاتے ہوئے ایس پی رورل محمد اعجاز شیرپاﺅ بھی شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔ جبکہ ڈی ایس پی رورل نسیم خان اور ان کے گنر زخمی ہوئے۔
ڈی پی او مردان نجیب الرحمن بگوی بھاری نفری کیساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز شروع کردیا ہے۔ ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب محسن قادر گروپ کے سرغنہ محسن قادر اور اسکے نائب عباس عرف عیسی مقابلے میں جہنم واصل ہوئے۔ ہلاک شدہ دہشت گرد محسن قادر فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، بتھہ خوری اور دہشت گردی کے 21 مقدمات میں جبکہ عباس عرف عیسی بھی دہشت گردی کے 11 مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ہلاک شدہ دہشت گردوں محسن قادر کے سر کی قیمت 07 ملین جبکہ عباس عرف عیسی کے سر کی قیمت 05 ملین روپے مقرر کی گئی تھی۔
درین اثناءپولیس لائنز مردان میں شہید ہونے والے ایس پی محمد اعجاز شیرپاوکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔مردان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
نماز جنازہ میں ڈی آئی جی مردان ریجن محمد سلیمان، ڈپٹی کمشنر محمد فیاض شیرپاو ،ڈی پی اونجیب الرحمن سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ضلعی پولیس و انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شہید کی جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔ بعد از نماز جنازہ شہید کے جسد خاکی کو اشک بار آنکھوں کیساتھ ان کے آبائی گاوں شیرپاوچارسدہ روانہ کیا گیا جہاں پر شہید کی نماز جنازہ دوپہر03 بجے اداکر دی جائیگی۔
انسپکٹر جنر ل آف پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات خان کا مردان کاٹلنگ میں پولیس مقابلے میں شہید اور زخمی ہونے والے افسران کو خراج تحسین
واقعہ میں ایس پی رورل مردان اعجاز خان شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔
ایس پی رورل اعجاز خان نے دہشت گردوں کے خلاف مردانہ وار لڑکر جام شہادت نوش کیا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر محسن قادر اور نائب عباس جہنم واصل ہلاک ہو گئے
پولیس کی جوابی کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر محسن قادر اور نائب عباس جہنم واصل ہلاک ہو گئے
مٹی کے دفاع اور قوم کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے والے پوری قوم کے محسن ہیں۔ پولیس شہداءکا جذبہ ، حوصلہ اور فرض شناسی پوری فورس کے لیے مشعل راہ ہے۔
پولیس فورس شہدا کی قربانی اور جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔
پولیس جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔
پولیس جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔
شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔
TTP محسن قادر گروپ کے سرغنہ کا خاتمہ مردان پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا
صوبائی حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے سر ۔ کی بھاری قیمت مقرر تھی
آئی جی پی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں