مردان میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیران کر دی ہے،شہریوں نے دھمکی دی

 




مردان:سوئی گیس کے بھاری بلوں کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے۔مردان میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے  شہریوں کی زندگی اجیران کر دی ہے۔

سوئی گیس کی بھاری بلوں کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہوچکی ہے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے اضافی اور خودساختہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ہے عوام پہلے ہی سے مہنگائی کے چکی میں پنس رہیں ہے رہی سہی کسر بھاری بلوں نے نکال دی، غریب اور دیہاڑی دار اپنے گھر کا خرچہ پورا کرے یا بھاری بل ادا کرے

اہلیان پار ہوتی،خاکسار،کسکورونہ،ارم کالونی،موسم کورونہ،بغدادہ،مردان خاص،بابو محلہ،بہادر خان روڈ،بوٹھیا محلہ،گارڈن محلہ،شام گنج و دیگر علاقوں  میں گیس کم پریشر اور بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے

اس سلسلے میں اہلیان پار ہوتی  کے مکینوں شکیل محمد، خان زمان،سید علی شاہ،گل شاہ ،زوار خان،اویس نے میڈیا کو بتایا کہ اہلیان پار ہوتی میں گیس کم پریشر کے بعد اب مکمل طور پر غائب ہوگئی ہے ہم نے محکمہ سوئی گیس کو بار بار اس بارے میں شکایات کی ہے لیکن وہ ٹھس سے مس نہیں ہو رہے

 گیس نہ ہونے سے بچے ناشتے کے بغیر سکول جاتے ہیں
۔جس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی بھی  بری طرح متاثر ہو رہے ہیں.

محکمہ سوئی گیس نے صارفین کو ہوشربا بلز بھیج دیئے گئے ہیں لیکن گیس میسر نہیں کھانے پکانے کے اوقات میں گیس بند کر دی جاتی ہے شہری مہنگی داموں ایل پی جی اور بازاری کھانے پر مجبور کر دیا ہے جب گیس نہیں دی جاتی تو ہزاروں روپے بلز کس وجہ سے بھیج دیئے گئے ہیں۔

سوئی گیس بھاری بلوں نے متوسط طبقے کی کمر توڑ رکھ کر دی ہے۔شہریوں نے دھمکی دی کہ سوئی گیس کی فراہمی کے ساتھ بلز میں غیر ضروری ٹیکسز اور اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہو جائے گے


0/Post a Comment/Comments