مردان چیمبر تجارت کے فروغ کے لیے علاقائی، ملکی اور غیر ملکی سطح پر کاروبار کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کر رہی ہے،مردان چیمبر صدر ظاہر شاہ

 



مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو)چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ کے خصوصی دعوت پر ڈپٹی کمشنر مردان محمد فیاض خان شیرپاو نے ددرہ کرکے تاجروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں مردان چیمبر کے ممبرزایگزیکٹیوکمیٹی، مرکزی تنظیم تاجران مردان، کاٹلنگ، رستم، تحت بھائی کے مختلف مارکیٹس کے صدور اور سیکریٹری جنرل نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے مہمان خصوصی کا چیمبرا ٓفس میں پرتپا ک استقبال کیا اور چیمبر کے قیام اور اغراض اور مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چیمبر کا قیام سال 1997میں معرض وجود میں آیا جو ترقی کے مختلف مراحل طے کرتا ہوئے آج ایک عالیشان بلڈ نگ میں مردان کے تاجروں اور صنعتکاروں کو دوررس خدمات فراہم کررہاہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مردان خیبر پختونخوا کا دوسرا بڑاضلع ہے جہاں پر تجارت کے بہت سے مواقع موجود ہے مردان چیمبر تجار ت کے فروغ کے لیے علاقائی، ملکی اور غیر ملکی سطح پر کاروبار کو فروغ دینے میں اپنا کردارادا کررہا ہے.

 اس مقصد کے لئے مردان چیمبر نے مختلف اداروں بشمول سمیڈاکیساتھ باہمی اتفاق رائے سے چیمبر میں آفس کا قیا م عمل میں لایا ہے اس کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی کے فروٖ غ کے لیے مختلف باہمی مفاہمت کے یاداشت پر دستخط کئے ہیں 

جس کی بدولت مردان چیمبر نے مختلف ممالک کے کامیاب تجارتی دورے کئے جس کے خاطر خواہ فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عنقریب ایک تجارتی وفد ملک برطانیہ بھیجاجائیگا جہاں پر تجارتی میلے اور تجارت کے فروغ کے لیے مختلف ملاقاتوں کا انعقاد ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ جہاں مردان کے تاجر ملک کی معیشت میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے کو مختلف سائل کا بھی سامنا ہے جس کے نشاندہی مختلف بازاروں کے صدوراور جنرل سیکرٹریزنے کرتے ہو ئے پرتفصیل سے بحث کی اور مشترکہ حل کے لئے تجاویز بھی پیش کئے جس پر ڈی سی مردان نے یقین دہانی کرائی کہ تاجربرادری کے تمام مسائل کو اولیت میں حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے کیونکہ تاجربرادری کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

 اور انشاء اللہ تاجراپنے مسائل کے حل کرنے میں مجھے ساتھ پائینگے۔میرے دفتر کے دروازے آپ سب تاجروں کے لئے کھلے ہیں۔ ڈی سی مردان محمد فیاض خان شیرپاو نے تمام تاجروں سے درخواست کی کہ رمضان کا بابرکت مہینہ آنے والا ہے اس لئے تمام تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہم عوام کو معیاری روز مرہ اشیاء کوسستے ریٹ پر بازار میں مہیاکریں اورساتھ میں سستا بازاروں کا انعقاد بھی یقینی بنایاجائے 

جس طرح حسب روایت پچھلے رمضان میں تاجروں نے کئے تھے۔ پروگرام کے آخر میں مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے روایتی شال، پگڑی اور چیمبر شیلڈ پیش کرکے چیمبرآمد پر تاجربرادری کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

0/Post a Comment/Comments