سخت سیکیورٹی انتظامات میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،دفعہ 144 نافذ


 مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو) سخت سیکیورٹی انتظامات  میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ 

 ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمان انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کی خود براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔05 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغار کر دیا گیا ہے۔

 ڈی پی او نجیب الرحمان کی زیرنگرانی ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔

انھوں نے ضلع بھر کا دورہ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر

پولیس آفسران واہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے انسدا پر مہم کی ٹیموں کی خفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مناسب ہدایات جاری کئے ۔

 انھوں نے سیکیورٹی انتظامات چیک کرکے تاکید کی کہ بدوران ڈیوٹی انتہائی چوکس رہیں، ٹیموں کی خفاظت کے ساتھ اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔

بدوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ ہلمٹ کا استعمال ضروری ہے۔

 ہر قسم کی مشکوک سرگرمی اور افراد پر کھڑی نظر رکھیں اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہیں۔


ضلعی انتظامیہ مردان نے دفعہ 144 نافذ کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاو نے  03 مارچ  سے شروع  ہونے والی انسداد پولیو مہم کے  دوران آمن و آمان کو قائم رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاؤ  نے ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش پر 07 مارچ 2024 تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی۔پی۔سی کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ت 

0/Post a Comment/Comments