مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو)پشاور سے کراچی جانے والی یوٹانگ کوچ تیز رفتار کے باعث الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں 36 افراد شدید زخمی ہو گئی۔
ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
زخمیوں میں 10 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کا تعلق کراچی اور پشاور سے بتائی جا رہی ہے
اطلاع ملتی ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ،صوابی اور مردان سے ایمبولینسز میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (ایم ایم سی) اور نوشہرہ ہسپتال منتقل کردیئے۔
مردان کے علاقہ طورو سے گزرنے والی موٹروے ایم ون پر ٹریفک کا المناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
تیزرفتاری کے باعث پشاور سے کراچی جانے والی یوٹانگ کوچ بےقابو ہوکر اُلٹ گٸی، جس کے نتیجے میں 10 بچوں و خواتین سمیت 36 افراد زخمی جبکہ ایک خاتون موقع پر جاں بحق، خاتون لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایک زخمی کو تشویش ناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس ھسپتال منتقل کردیا گیا
ریسکیو1122 کے اپریشنل سکواڈ نے خاتون کی لاش اور تشویشناک حالت میں ایک زخمی نوشہرہ کے ھسپتال جبکہ 35 زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ھسپتال منتقل کردیٸے،زخمیوں میں پشاور اور کراچی کے رہاٸشی افراد شامل ہیں،اسپتال پولیس تھانہ میں حادثے کی روزنامچہ رپورٹ درج کر دیا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں