شہر وگردنواح میں ہلکی بارش جاری،سردی کو بریک لگ گئی،انتظامیہ الرٹ




مردان(دی پوائنٹ نیوز اردو) شہر وگردنواح میں ہلکی بارش جاری،سردی کو بریک لگ گئی۔
مردان میں کل صبح سے ہفتے کی رات تک بارش کا امکان،مردان کے مختلف علاقے رستم،کاٹلنگ،تحت بھائی،بخشالی،شیرگڑھ،گڑھی کپور،طورو،مایار،طورو میرہ،شیخ ملتون،سلیم خان،منگاہ،شہبازگڑھی،گوجر گڑھی،سہری بہلول،محب بانڈہ،شیوہ اڈا،دوبیان،باغیچہ،طوطالئی،رشکئی،
شیخ ملتون و دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

سرد موسم میں مردان  کے مختلف علاقوں میں بجلی اور سوئی گیس مکمل غائب ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،گھریلو امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سوئی گیس کم پریشر کے بعد اب مکمل غائب ہوگئی ہے جس سے شہری ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئی ہے

مردان کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم جس کی وجہ سے پانی سڑکوں پر داخل ہو کر تالاب کا منظر  پیش کر رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات کی رات سے لیکر ہفتے تک ملک کے مختلف حصوں اور بالخصوص خیبر پختونخواہ،سوات،کالام،مدین،بحرین،کاغان،کمراٹ،چترال،دیر،ایبٹ،آباد،صوابی،خیبرکرم،بنوں،مردان،مانسہرہ،شانگلہ پر کہیں تیز موسلادھار بارش اور جبکہ دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا یے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ 3 مارچ تک جاری رہے گا۔جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی یے۔اس لئے پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو پیشگی اقدامات  کی ہدایت کر دی یے۔





0/Post a Comment/Comments