ایم ایم سی ہسپتال میں ڈاکٹر اور نرس کے مابین تکرار،دونوں کی جانب سے ایف آئی آر درج

 


مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال ڈاکٹر اور نرس کے درمیان تکرار، ایک دوسرے کے خلاف رپورٹ درج

مردان:میڈیکل کمپلیکس اسپتال مردان (ایم ایم سی) کے گیسٹروالوجی وارڈ میں ڈاکٹر اور نرس کے درمیان تکرار پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر کٹوادئیے، گیسٹرو وارڈ کے ایچ او ڈاکٹر عصمت اللہ کی خاتون نرس(ص) کے ساتھ تکرار کے بعد اس کے خاوند اور دیور نے اسپتال پہنچ کر ڈاکٹر عصمت اللہ پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا 

جس پر اسے چوٹیں لگیں ڈاکٹر عصمت اللہ نے پولیس کو اپنے رپورٹ میں بتایا میں نے ایک میل نرس کو بتایا کہ میں ہسپتال کے لابرئری جا رہاہوں ایمرجنسی کی صورت میں مجھے کال کر دینا، جس پر وارڈ میں موجود خاتون نرس (ص) نے بدتمیزی کرتے ہوئے مجھے کہا کہ تمہاری کیا حیثیت ہے کہ تم ڈیوٹی چھوڑ کر جا رہے ہو اس پر ہمارے مابین تکرار ہوئی تو خاتون نرس نے کہا کہ میں اب اپنے گھر والوں کو بلا کر تمہیں ٹھیک کر دوں گا۔

میں نے ڈی ایم ایس کو فون کرکے بلا لیا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کر رہا تھا کے نرس کے گھر سے دو افراد سید علی اور مقصود علی پسران میاں خان سکنہ بخشالی مردان آکر مجھ پر تشدد کرکے مجھے زخمی کر دیا۔ 

پولیس نے ڈاکٹر کی رپورٹ پر نرس کے اس کے شوہر اور دیور کے خلاف رپورٹ درج کر لیا جبکہ خاتون نرس(ص) نے ڈاکٹر کے خلاف رپورٹ میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ ڈاکٹر عصمت اللہ  کہہ کر وارڈ سے روانہ ہونے لگے کہ وہ ہاسٹل جا کر آرام کرنا چاہتے ہیں جس پر میں نے بتایا  جس پر میں نے بتایا کہ وارڈ میں سیریس مریض موجود ہے آپ نہ جائیں اس دوران مریض فوت ہو گیا اور ورثاء لاش اُٹھا کر روانہ ہوئے تو ڈاکٹر عصمت اللہ نے پھر سے کہا کہ وہ آرام کرنے ہاسٹل جا رہے ہیں 

میں نے انہیں بتایا کہ میں آپ کو بلانے کیلئے کال نہیں کر دوں گی تو وہ آپے سے باہر ہو گئے اور مجھے گالیاں دیں پولیس نے دونوں جانب الگ الگ رپورٹ درج کر لی۔

0/Post a Comment/Comments