مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو) ماہ رمضان کے آمد کھجور کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔مردان کے مختلف علاقوں میں کھجور فروشوں نے ریٹ دوگنی کر دیئے۔
اس سلسلے میں شہریوں نے دی نیوز پوائنٹ اردو سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان آمد کھجور کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی کھجور فروشوں نے کھجور کی ریٹ میں اضافہ کر دیا ہے کھجور قدرت کا ایسا تحفہ ہے جسے ہر روزدار افطار کے وقت دسترخوان زینت بنانا چاہتا ہے۔
رمضان کے قریب آتے ہی ملک کے دیگر شہریوں کی طرح خیبر پختون خوا کا دوسرا بڑا شہر مردان میں بھی تھوک مارکیٹوں میں کھجور کا آغاز ہو چکا ہے۔
شہریوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش کے ساتھ کھجور کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کےلئے حکومت کو ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ روزہ دار اس سوغات افطار کے وقت دسترخوان کی زینت بنا سکیں۔
کھجور کے بہت سے فوائد ہے،دمہ کی علامت میں کمی،میٹھا خواہش کم ہونا،پیٹ بھرے رکھنے میں مفید،قبض سے نجات، آنکھوں کے امراض میں کمی ودیگر بہت زیادہ فوائد شامل ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں