عقیلہ سنبل فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوئینر سنٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی 25-2024 وومن ہراسمنٹ پروٹیکشن اینڈ جسٹس خیبر پختونخوا مقرر کر دیا گیا۔





مردان(دی پوائنٹ نیوز اردو، ایم وقار  )وومن  چیمبر آف
 کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوئینر سنٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی 2024-25 وومن ہراسمنٹ پروٹیکشن اینڈ جسٹس خیبر پختونخوا مقرر کر دیا گیا۔

اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کیا گیا۔عقیلہ سنبل وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے خواتین کی بلا تفریق خدمت اور مردان میں خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے عملی جدوجہد کی ہے۔عقیلہ سنبل نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنویئنر سنٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی تقرری پر (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

عقیلہ سنبل نے مزید کہا کہ خواتین کی بلا تفریق خدمت کرنا ہمارا مشن ہے اور یہ خدمت آخری دم تک جاری رکھیں گے۔خدمت کا جذبہ بزرگوں سے ملا ہے اور اسی جذبے تحت اپنی بہنوں اور ماوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گی اور خواتین کے حقوق و تحفظ اور ان کے مسائل حل کرنے کےلئے دن دگنی رات چگنی کام کرتی رہوں گی*

0/Post a Comment/Comments