معلومات تک رسائی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، فرحان زید خان


 

مردان ( دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی) غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے سی پی ڈی آئی اور انڈویجول لینڈ کے تعاون سے مردان  میں خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن اور رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن  سے متعلق ایک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔


  ورکشاپ میں لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندہ گان،طلباء اور سماجی کارکنوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی اور خواتین  نے بھی شرکت کی۔ آگاہی ورکشاپ میں ڈسٹر کٹ مانیٹرنگ آفیسر(آر ٹی ایس) فرحان زید خان اور سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  کے محمد عارف نے خیبر پختونخو آر ٹی آئی ایکٹ اور  رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن   پر ایک جامع لیکچر دیا۔ 


انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ عوام کو ان کے وسائل سے متعلق معلومات کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون کا نفاذ عوام کو معلومات حاصل کرنے کا حق دیتا ہے جو اداروں کو شفاف اور جوابدہ بناتاہے اور ایک اچھی طرز حکمرانی میں مدد ملتی ہے۔ 


اس قانون کا بنیادی مقصد عوام کو معلومات دینا ہے جس سے ادارں میں کرپشن کا خاتمہ اور احتساب کے عمل کو فروغ ملتا ہے۔اس ایکٹ کے نفاذ سے پہلے عام آدمی کو اداروں سے عوامی معلومات حاصل کرنا ممکن نہیں تھا، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ سے عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام میں بہتری آئی ہے۔



 معروف نعت خواں شاز خان اور سہیل موتن کی آواز میں نئی نعت شریف ”سجدے“ ریلیز 

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو) معروف نعت خواں شاز خان اور سہیل موتن کی آواز میں نئی نعت شریف ”سجدے“ ریلیز کر دی گئی جسے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل ہونے لگی،نعت شریف کی تمام تر ریکارڈنگ فیصل مسجد میں زیر ہدایات اسد زادہ کی گئی جبکہ کیمرہ ورک صاحبزادہ اور احتشام قرار کی ذمہ تھی، نعت خواں شاز خان کا کہنا ہے کہ یوٹیوب چینل پر میرے نئے نعتیہ کلام کو ریلیز ہوتے ہی بے حد مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جس پر دلی خوشی محسوس کر رہاہوں۔

0/Post a Comment/Comments