مسلم چیریٹی کے زیر اہتمام مستحقین میں رمضان راشن پیکج تقسیم،


 مردان:مسلم چیریٹی کے زیر اہتمام مستحقین میں رمضان راشن پیکج تقسیم

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی سے )مسلم چیریٹی کی جانب سے مردان کے 355مستحقین میں رمضان پیکج کے تحت راشن اور آٹے کے بیگ تقسیم کئے گئے۔ پیکیج میں آٹا،گھی، چینی،  دالیں، چاول، کھجوریں اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔پیکج تقسیم کے حوالے سے میاں گل کلے مردان  کے ایک نجی تعلیمی ادارے  میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں ضلع بھر کے مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروگرام کے آرگنائزر لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن کے حسن حساس  نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر و استقامت اور غرباء و مساکین کے ساتھ بھرپور تعاون کا درس دیتا ہے،

 یہی وجہ ہے کہ اس ماہ مقدس میں یتیموں، بیواؤں اور معاشرے کے ضرورت مند افراد کی بھرپور مدد کی تلقین کی جاتی ہے، جس کا اجر بھی دگنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے غریب اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کیا ہے اور رمضان المبارک میں مستحق افراد کو ان کا حق دینے کی کوشش کی ہے،

مسلم چیریٹی کا مقصد مستحق افراد کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنا اور باعزت روزگار فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے بعد عیدالفطر پر مستحق خاندانوں میں عید پیکج بھی تقسیم کیا جائے گا، لیبر ایجوکیشن آرگنائز یشن  کی  چئیرمین ارم عطیہ  نے کہا کہ مسلم چیرٹی ایک ایسا ادارہ ہے جو خدا ترس لوگوں کے خیرات زکواۃ اور عطیات پر چلتا ہے۔ یہ دنیا کے کئی ممالک میں انسانیت کی خدمت، تعلیم، ہنر اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنی کوشیش کرتا ہے۔

 انہوں نے تمام منتظمین کا شکریہ اداء کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے اپنے معاشرے کو ترقی کی طرف لے جانا ہوگا

0/Post a Comment/Comments