پانی کے عالمی دن کے موقع پر واک،پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 




مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار) پانی کے عالمی دن کے موقع پر واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان،ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے واک کا انعقاد کیا گیا

 جس میں مختلف محکموں کے افسران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔واک کی قیادت ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے اسسٹنٹ منیجر واٹر سپلائی اکرام اللہ،پے رول آفیسر اسد حسین،میڈیا آفیسر جنید یوسفزئی،سوشل موبائلزر سجاد احمد،ایچ ڈی ایف کے محمد اقبال،عابد خان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ سہیل بابر راہی،کلین واٹر انچارج بلال اصغر،شہباز عامر بہراخیل اور دیگر نے کی۔

واک کے شرکاء کالج چوک سے عبد الولی خان یونیورسٹی کے مین کیمپس تک گئے اور انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پانی کو محفوظ بنانے،پانی زندگی ہے کے نعرے درج تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پانی کے بغیر زندگی ناممکن ہے اور آنے والے نسلوں کے لئے پانی بچانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان2کروڑ21لاکھ کو محفوظ پانی تک رسائی نہیں ہے۔

 اسی طرح 15.5ملین لوگوں کو سینیٹیشن سروسز تک رسائی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ 80فیصد بیماریاں صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے پھیلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو اپنے حلقہ احباب میں زیر زمین پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا 

اور ضرورت سے زیادہ پانی کے بے جا استعمال کو روکنا ہوگا۔ شرکاء نے تما م لوگوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کی اہمیت کے حوالے سے اپنے گھروں،دکانوں،سکولز اور کالجزمیں خصوصی تقاریب کا انعقاد کریں تاکہ شہریوں کو یہ آگاہی دی جائے کہ پانی کس طریقے سے استعمال کرنا چاہیئے اورصفائی کی اہمیت پر بھی زور دیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے۔ 

 شر کاء نے اس بات پر زور دیا کہ شہری پانی کے حصول پر اٹھنے والے اخراجات کو جلد ا ز جلد ادا کیا کریں تاکہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں تعطل نہ آئے۔

0/Post a Comment/Comments