تاجر برادری بہت سے مسائل کا شکار ہے حکومت ٹیکس کے نظام کو مزید مربوط اور آسان بنائے،مردان چیمبر صدر ظاہر شاہ


 مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان  )خیبر پختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈپٹی کلکٹر محمد حسن اور انسپکٹر شہزاد علی خان نے مردان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایم سی سی آئی) کا دورہ کرکے مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ سے ملاقات کی۔


اس موقع پر مردان چیمبر کے ممبرز ایگزیکٹیو کمیٹی، مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کے مختلف مارکیٹس اور بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریزنے شرکت کی۔آنے والے مہمانوں نے خیبر پختونخواریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور اغراض پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ صوبائی ادارہ ہے جو تاجروں، صنعتکاروں اور مینوفیکچرنگ یونٹس سے سروسز پر لاگو ہونے والے سیلز ٹیکس حاصل کرکے صوبائی خزانے میں جمع کرتاہے۔

اس پر مردان چیمبرآف کامرس صدر ظاہر شاہ نے آنے والے مہمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صوبہ اور خاص کرہمارے خطہ کے کاروباری حضرات پہلے سے بہت سے مسائل کا شکار ہے حکومت کے چاہیے کہ ٹیکس کے نظام کو مزید مربوط اور آسان بنائے جس سے تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولت فراہم ہوں نہ کے مزید مشکلات میں اضافہ ہوں کیونکہ موجودہ ٹیکس کا نظام بہت پیچیدہ ہے جو ہر کسی کے سمجھ سے باہر ہے۔


اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری حکومت سے باہر ہاں ملاقاتیں ہوئی ہے کہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکرٹیکس پالیسی مرتب کرنی چاہیے جس سے نہ صرف ملک کو ٹیکس کی مد میں خاطر خواہ فائدہ ملے گا بلکہ ٹیکس نیٹ کو بھی بڑھایا جاسکے گاکیونکہ موجودہ ٹیکس نظام نے تاجروں کا جینا محال کردیا ہے

 اور آئے دن کسی نہ کسی شکل میں ٹیکسز کو لاگو کیا جارہا ہے جس سے کاروبار کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے اور عوام بھی تنگ آچکی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس نظام کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لئے اور کاروباری حضرات کو اس سے حاصل ہونے والے فائدے کے متعلق ایک آگاہی سیشن کی ضرورت ہے تاکہ تاجروں کو کیپراسسٹم کے متعلق آگاہی دی جائے

 جس پر خیبر پختونخواریگولیٹری آتھارٹی کے عہدیداروں نے ظاہرشاہ سے آگاہی سیشن منعقد کرنے کی درخواست کی جس پر اُنہوں آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سیکٹرز کے نمائندوں کیساتھ عنقریب ایک سیشن کا انعقاد کیاجائیگا جس پر کیپر ا کے عہدیداروں نے مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ کاشکریہ ادا کیا۔

0/Post a Comment/Comments