تحت بھائی پیر سدو میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ،


 


مردان(دی نیوز پوائنٹ  اردو)مردان کے نواحی علاقہ پیرسدو میں نامعلوم موٹرساٸیکل سوار مسلح افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ،حملہ اس وقت کیاگیا جب خواتین پولیو ورکر گھر کے اندر بچوں کو پولیوقطرے پلارہی تھی،

فاٸرنگ سے پولیس اھلکارشدید زخمی،فوری ایم ایم سی ھسپتال منتقل، مردان سے پشاور ریفر کردیا گیا،مردان کے اھم شاہراھوں پر پولیس کی ناکہ بندیاں،پولیو مہم جاری،پویس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمردان کے نواحی علاقہ پیرسدو میں نامعلوم موٹرساٸیکل سواروں نےپولیو ٹیم پر حملہ کیا،شدید فاٸرنگ سے سیکیورٹی پر موجود پولیساھلکار ظہار ولد قیوم کو تین گولیاں لگی جبکہ حملے سے چند سیکنڈ قبل خواتین پولیو ورکر بچوں کوپولیو پلانے کیلٸے قریبی مکان کے اندر جاچکی تھی 

جس کے باعث وہ بال بال بچ گٸی،زخمی پولیس اھلکار کو فوری ھسپتال منتقل کردیا گیا جس کو بعدازاں پشاور ھسپتال ریفر کردیا گیا،تھانہ ساڑو شاہ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے سرچ اپریشن شروع کردی،واضح رھے پولیو اپریشن حسب معمول جاری ھے۔

0/Post a Comment/Comments