مردان:مصروف تجارتی مرکز پاکستان چوک میں ضیاء ہارڈ ویئر کی دکان پر نامعلوم وجوہات کی بناء آگ بھڑک اٹھی


 مردان:مصروف تجارتی مرکز پاکستان چوک میں ضیاء ہارڈ ویئر کی دکان میں نامعلوم وجوہات کی بناء آگ بھڑک اٹھی


آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز  ضیاء ہارڈ ویئر کے مالک شکیل کی دکان بند تھی کہ اسی دوران نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ کر ساری دکان کو اپنے لپیٹ  میں لے لیا۔

آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گئے۔
دوکان میں موجود پینٹ،تینر،تالے،وائپرز سینیٹری کا دیگر قیمتی سامان مکمل طور پر ناکارہ ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکو 1122 فائر فائٹرز ٹیم موقع پر پہنچ کر 40 منٹ آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا۔

0/Post a Comment/Comments