عیدالفطر کے موقع پر مختلف حادثات/واقعات میں 11 افراد نے جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122 مردان کی جانب سے رپورٹ جاری


 ریسکیو1122 مردان نے عیدالفطر کے موقع پر 212 حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان کے احکامات پر عیدالفطر کے دوران ریسکیو1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئ تھی۔ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر(ڈی ای او) عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں عیدالفطر کے دوران عوام کی جان و مال بچانے کیلئے مجموعی طور پر 212 حادثات میں خدمات فراہم کیں جبکہ ریسکیو کنٹرول روم کو 4 ہزار 7 سو 93 کالز موصول ہوئیں۔

عیدالفطر کے دوران ضلع مردان میں 69 سڑک حادثات، میڈیکل کے 96، آتشزدگی کے 10، جرائم یا گولی لگنے کے 06، گرنے اور دیگر متفرق ہنگامی صورتحال کے 20 واقعات میں ریسکیو 1122 نے پیشہ ورانہ خدمات فراہم کیں۔ 

ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 33 ایمرجینسیز میں 32 مریضوں کو امداد فراہم کرتے ہوئے ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا جبکہ 01 مریض کو ضلع سے باہر ہسپتال منتقل کر دیا۔ عیدالفطر کے موقع پر مختلف حادثات/واقعات میں 11 افراد نے موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔

0/Post a Comment/Comments