مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو) مردان نوشہرہ روڈ پر واقع نجی شاپنگ سنٹر کے اہلکاروں اور ریلوے پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ
فائرنگ کے نتیجے کے موقع پر موجود 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جاں بحق اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر حالت کو کنٹرول کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نجی شاپنگ مال سنٹر ریلوے کا اراضی تھا اور معاہدہ ختم ہونے کے بعد نجی شاپنگ مال کو سیلڈ کر دیا تھا۔اتوار کے روز صبح لڑائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
جانبحق اور زخمیوں کو ریسکیو1122، پولیس گاڑیوں اور موقع پر موجود پرائیوٹ گاڑیوں میں ایم ایم سی منتقل کیے گئے۔
ڈی پی او مردان ظہور بابر افریدی نے فوری طور پر جائے وقوعہ اور ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کرائم سین کا جائزہ لیا شہید ریلوے پولیس اہلکاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے زخمی اہلکاروں و دیگر کی عیادت کی
ڈی پی او مردان نے واردات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن ارشد خان کی سربراہی میں ایس پی سٹی شفیع الرحمن، ڈی ایس پی اعجاز خان اور متعلقہ ایس ایچ او و تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیا۔
سٹی پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 08 افراد کو حراست میں لیکر مزید ملوث عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سرچ آپریشن شروع کردی۔
ایک تبصرہ شائع کریں