مردان ( دی نیوز پوائنٹ اردو)سیو دی لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دی ایجوکیٹرزسکول النور کیمپس بغدادہ کی جانب سے بغدادہ کے 21یتیم بچوں میں عیدی اورتحائف تقسیم کر دیے گئے۔اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی
جس کی صدارت دی ایجوکیٹرز سکول النور کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی خان نے کی جبکہ اس موقع پرسیو دی لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر مولانا ضیاء الرحمان فاروقی،چیئرمیں محمد انس،منصور ایڈوکیٹ،عمر خان،جنید یوسفزئی، ریڈیو براڈکاسٹر اجمل شاہ یوسفزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا ضیاء الرحمان فاروقی نے کہاکہ یتیم کے سر پر ہاتھ رکھنا سنت نبوی ہے۔ان بچوں کو معاشرے کے کار آمد شہری بنانے کے لئے ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے دی ایجوکیٹرز سکول کے ڈائریکٹر علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عید الفطر سے قبل ان بچوں کو عیدی اورتحائف دینے سے ان بچوں کو بھی اپنی خوشیاں منانے کا بھرپور موقع ملے گا۔
ڈاکٹر علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دی ایجوکیٹرز سکول النور کیمپس تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داریوں کو بھی احسن طریقے سے ادا کررہا ہے۔ یتیم بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے انکے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عید الفطر کی خوشیوں میں اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بے سہارا اور یتیم بچوں کو بھی شریک کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر انہوں نے چار سالہ بچی جنت کے لئے پلے گروپ سے میٹرک تک مفت تعلیم،یونیفارم،سٹیشنری دینے کااعلان کیا اور کہاکہ جماعت ہشتم سے میٹرک تک 20یتیم بچوں کو مفت تعلیم،یونیفارم اور سٹیشنری بھی سکول کی جانب سے دیے جائیں گے۔قبل ازیں سیو دی لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے این سی بغدادہ1کے21یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کر دیے گئے جن میں کپڑے اور جوتے شامل ہیں جبکہ دی ایجوکیٹرز سکول کی جانب سے یتیم بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے گئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں