محکمہ ایکسائز نے اتلہ میں 50 کنال پر محیط پوست کی کاشت تلف کردی گئی

 




محکمہ ایکسائز نے اتلہ میں 50 کنال پر محیط پوست کی کاشت تلف کردی گئی

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو+ ایم وقار خان)تھانہ ایکسائز مردان ریجن،ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے صوابی کے علاقے اتلہ اور نواحی پہاڑی علاقوں میں پوست کی کاشت کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہے

 جمعرات کے روز تھانہ ایکسائز مردان اور صوابی پولیس کے ہمراہ کاروائی کے دوران مختلف پہاڑی علاقوں میں تقریباً پچاس کنال پر محیط پوست کی کاشت تلف کردی گئی،

پوست کی کاشت جو ہیروئن کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے اسکے خلاف صوبہ بھر میں موثر کاروائی کی جارہی ہے، ڈائریکٹر ایکسائز صفیان حقانی

 محکمہ ایکسائز کی منشیات بنانے والی فصلوں، منشیات بنانے اور اسکا کاروبار کرنے والے عناصر کو سختی سے نمٹا جائے گا اور منشیات کی روک تھام کیلئے محکمہ ایکسائز کی کوششیش جاری رہینگی،

جبکہ اسی طرح دوسری کاروائی میں ضلع خیبر باڑہ میں محکمہ ایکسائز ناکوٹکس کنٹرول ونگ نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دوسو (200 کنال) افیون کی تیار فصل تلف کر دی گئی

صوبائی حکومت منشیات سے پاک  خیبر پختونخوا 
کیلئے پر عزم ہے ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے خصوصی ہدایات پر منشیات کے بڑے ڈیلروں کے خلاف اداروں کے باہمی تعاون سے مشترکہ گرینڈ آپریشنز کے ہدایات جاری،

سید فیاض علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے احکامات پر صفیان حقانی ڈائریکٹر نارکوٹکس کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئے ہیں 

منشیات سمگلروں ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف خصوصی طور پر ضلع خیبر میں ہنگامی بنیادوں پر کاروائیوں کیلئے لائحہ عمل طے کر کے اقدامات شروع کر دیا گیا ہے


 ضلع خیبر باڑہ میں محکمہ ایکسائز ناکوٹکس کنٹرول ونگ ، ڈی سی خیبر ، فرنٹئیر کانسٹیبلری کا مشترکہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دوسو (200 کنال) افیون کی تیار فصل تلف کر دی گئی،آپریشن صفیان حقانی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کی سربراہی میں ڈی سی خیبر اور فرنٹیئر کانسٹیلری کے تعاون سے کیا گیا



0/Post a Comment/Comments