سرکاری تنظیم بیداری آرگنائزیشن کے وفد کا دورہ مردان،میئر حمایت اللہ مایار سے ملاقات

 

 سرکاری تنظیم بیداری آرگنائزیشن کے وفد کا دورہ مردان،میئر حمایت اللہ مایار سے ملاقات

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ کسی ملک کی ترقی وخوشحالی،سیاسی،جمہوری ومعاشی استحکام،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہریوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع کی دستیابی میں وہاں کی مقامی حکومتوں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ 

مقامی حکومتوں کا نظام جتنا مضبوط اور بااختیار ہو گا وہاں ترقی کی شرح زیادہ ہو گی اور عوام زیادہ خوشحال اور مطمئن نظر آئیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال مردان میں غیر سرکاری تنظیم  بیداری آرگنائزیشن کے وفد کا دورہ مردان  کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،

تقریب سے بیداری آرگنائزیشن کے پراجیکٹ منیجر ساجد اقبال، سوشل آرگنائزر مس ناظمہ ارشاد، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عابد حسین  اور وویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  کی نصرت آرا نے بھی خطاب کی،تقریب میں  کمیونٹی ممبران، یوتھ، کونسلرز، اقلیت، مرد وخواتین نے شرکت کی،میئر مردان کے ہدایات پر سیالکوٹ کے وفد کو مردان کے مختلف علاقوں کے علاوہ  ضلع کونسل ہال، چرچ، شمشان گھاٹ، دارالامان کا دورہ کروایا گیا  اور مقامی حکومتوں کی اہمیت، کارکردگی سے آگاہ کیا اس کے علاؤہ وفد کو مردان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے بریفننگ دی گئی۔

میئر مردان حمایت اللہ مایار نے اپنے خطاب میں وفد کو سٹی لوکل گورنمنٹ مردان کے اجلاسوں، بائی لاز اور دیگر امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اسی طرح میئر مردان حمایت اللہ مایار نے صوبے میں مقامی حکومتوں کو درپیش مالی و انتظامی مسائل سے بھی آگاہ کیا۔مہمانوں کی جاب سے میئر مردان کو یورپین لیگ کے لئے تیار ہونے والے خصوصی فٹبال اور تحائف پیش کئے۔میئر مردان حمایت اللہ نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کئے اور ان کے لئے ظہرانہ  کا اہتمام کیا۔

0/Post a Comment/Comments