ھمارا مقصد معاشرے کے غریب عوام کی فلاح وبہبود کےلیے اقدامات اور مدد کرنا ھے،مرکزی چیئرمین صادق خان اچکزئی

 


 مردان(دی نیوز پوانٹ +محمد ایوب ایوب)مظلوم اولسی تحریک کے  مرکزی چیرمین صادق خان اچکزئئ نے کہا ہے ۔کہ تحریک ھر مظلوم کی اوازہے ۔ ھم سیاست اقتدار کے حصول کیلیے نہیں کررہے ہیں ۔ بلکہ پختونوں کی محرومی کاخاتمہ چاہتے ہیں۔ دستیاب وسائل سے ملک وقوم کو ترقی کی ربہ پر گامزن کریںنگے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹلنگ میں چیرمین شپ کے ضمنی انتحابات کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔جلسے سے تحریک کے نامزد امیدوار ڈاکٹرافتخارعلی   ۔مونالا ڈاکٹر اسد اللہ حقانی مرکزی ترجمان۔۔ سہیل وہاب ایڈوکیٹ سابقہ ناکام امیدوار Na-31 پشاور۔باچہ روان صوبائی رہنماء سکنہ اپردیر۔شاہد خان صوبائی رہنماء سکنہ بونیر۔بشانہ سیف اللہ پشاور kpkیوتھ ونگ صدر۔سردار 
عجب خان صوبائی رہنماء بلوچستان  نے بھی خطاب کیا ۔ 

صادق خان اچکزئی نے سب پہلے تحصیل کاٹلنگ عوام کو کامیاب جلسہ منعقد کرنے پردل سے شکریہ اداکیا۔ اور کہا کہ یہ ھمارا کاٹلنگ میں میئر الیکشن کے مہم کےسلسلے پہلہ جلسہ ہے ۔  میئر الیکشن کے بعد تحصیل کاٹلنگ میں پارٹی کو فعال کرنےکےلیے تنظیم سازی کریں گے۔کہا کہ ھمارا مقصد معاشرے کے غریب عوام کی فلاح وبہبود کےلیے اقدامات اور مدد کرنا ھے۔ کہاکہ ملک و عوام کی ترقی کےلیے سب صرف   نعرۓ  لگاتے تھے۔لیکن عملی  کام نہیں کی۔اس لیے پاکستان اور عوام حقیقی ترقی سے محروم ھے۔ انہوں نے کہا سیاست سے ہٹ کر عوام کی خدمت پر یقین رکھتےھے۔

 میرا مقصد غریب طبقہ کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ھے۔ ۔ پحتون قوم نے ھمیشہ ہر مشکل وقت  ملک کی خدمت کی ھے۔ بدقسمتی سے پختون کو ملک میں دیشت گرد کے نام سےء پکارا گیا ھے۔ پحتون قوم دہشتگرد نہیں بلکہ ایک محب وطن پاکستانی  ھے لیکن افسوس اج  تک پختون قوم کو اپنے حقوق سے محروم  رکھاگیا ھے۔ 

 ملک کے سب صوبوں میں امن وامان ھے لیکن ھمارے صوبے kpk میں امن وامان خراب ھے ھمیں اپنے صوبے میں امن وامان  اور تعلیم کو بحال کرنا۔ کیونکہ امن و تعلیم کی بغیر ترقی  ناممکن ھے۔ کہاکہ مظلوم اولسی تحریک کی طرف سے  تحصیل کاٹلنگ چیرمین شپ  کے نامزد امیدوار  ڈاکٹر افختار علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنا ھے۔




0/Post a Comment/Comments