مردان(دی نیوز پوائنٹ+ایم وقار )محکمہ تعمیرات واموصلات میں کلرکوں کے پوسٹنگ ٹرانسفر،پروموشن میرٹ پر ھونگے ۔محکمہ میں کسی بھی اھلکار کی حق تلفی نہیں ھوگی۔
حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان،غلام سرور صدر ایپکا نوشہرہ یار محمد خان نے وزیر مواصلات و تعمیرات سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں کلرکس برادری کو درپیش مشکلات پر بریفنگ دی ۔کہ کلرکوں کے پوسٹنگ ٹرانسفر ،پروموشن میں سیاسی مداخلت کرنا اور میرٹ کو بالائے طاق رکھ کر کلرکوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔
کیونکہ پروموشن پر ایک اہلکار کو ایک سب ڈویژن میں تعینات کیا جاتا ہے ۔تو 4 مینے بعد سیاسی اپروچ پر اس اھلکار کو اپنا ٹینور کمپلیٹ نہ ھونے کے باوجود ٹرانسفر کیا جاتا ہے ۔جو رولز ریگولیشن کی مکمل وائلیشن ھے۔
اس موقع پر جمشید علی خان چیف انجینئر سنٹر بھی موجود تھے۔شکیل احمد منسٹر مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا نے مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کو یقین دلایا ۔کہ محکمہ تعمیرات واموصلات میں پوسٹنگ ٹرانسفر پروموشن میرٹ پر ھونگے ۔اور کسی بھی اھلکار کو بے جا تنگ نہی کیا جاے گا۔
اور تمام پوسٹنگ ٹرانسفر ٹینور اور میرٹ پر ھونگے اور ھماری کوشش ھوگی ۔کہ خالی جگہوں پر پوسٹنگ ٹرانسفر کریں۔شکیل احمد منسٹر مواصلات و تعمیرات نے حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں ایک کمباینڈ میٹنگ جس میں سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو ،تمام چیف انجینئرز اور ایپکا کے نمائندے بھی شریک ھونگے ۔
جس میں پوسٹنگ ٹرانسفر ،رولز ریگولیشن اور میرٹ پر کرنے کےلئے ایک جامعہ پالیسی مرتب کرینگے۔حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے منسٹر مواصلات و تعمیرات کا شکریہ ادا کیا ۔اور اپنی طرف سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں