پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع مردان سٹی تنظیم کا مشاورتی اجلاس، میاں محمد نواز شریف  کی ویژن کو گھر گھر قریا قریا گلی گلی تک پہنچانے کا عزم








مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،فاروق باچہ سے)پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل۔این) مردان سٹی تنظیم کا مشاورتی اجلاس حاجی عبدالخالق خان کی صدارت میں بمقام حجرہ سٹی جنرل سیکرٹری نور حکیم خان ۔ منعقد ہوا 

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل۔این) سٹی صدر تاج غنی  ایڈوکیٹ۔ سیکرٹری اطلاعات فاروق باچا۔ نعیم انوراسحاق طوفان۔عبد الصمد خان ۔محمد نواز ۔اسد خان ایڈوکیٹ ۔ریاض ماندوری ۔حضرت بلال ۔امیر نواب ۔سرتاج خان۔بخت زمین ۔بختیار خان ۔محمود اقبال ۔ڈاکٹر  سجاد حیدر۔  وہاب احمد ۔شامین خان ۔سید اکبر اور خان بہادر کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم لیگ کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تا ج غنی نے کہا سب سے پہلے ہم ناراض  اپنی زیرک ساتھیوں بزرگوں کو راضی کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر جائیں گے اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنی پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ایل ایم این خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر امیر مقام سے بھی مدد لیں گے تاکہ مردان میں پاکستان مسلم لیگ ن بھرپور قوت بن جائے


 اور ہم اپنی عوام کو اپنے بچوں کو  سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کردار سے اگاہ کریں اور میاں محمد نواز شریف  کی ویژن کو گھر گھر قریا قریا گلی گلی تک پہنچا سکے انہوں نے کہا کہ کہ ہمیں تمام یوسی ویلج کونسلوں میں  تنظیم سازی اور رکنیت سازی شروع کرنا چاہیے اس سے پاکستان مسلم لیگ مزید فعال ہو جائے گی۔

 

0/Post a Comment/Comments