مردان( دی نیوز پوائنٹ،ایم وقار خان )ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاو کے احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مردان سعید اللہ جان اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ڈبلیو سی سی آئی) کی صدر عقیلہ سنبل نے مردان سپورٹس کمپلیکس میں ”مردان دی تل آباد وی“کے نام سے ہاتھ سے بن ہوئے (ہینڈی کرافٹس) کے مختلف سٹال سے سجے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنرمند افراد اور بالخصوص ہنر مند خواتین کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں اس اقدام کا مقصد خواتین کو با اختیار اور تربیت یافتہ ہنر مند بنانا ہے۔ تاکہ معاشرے میں لوہا منوا سکیں۔پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
فیسٹول میں مختلف اقسام کے ہاتھ سے بنے ہوئے اشیا ء سجائے گئے تھے جو کہ یقیناً قابل دید تھے۔مردان دی تل آباد وی فیسٹیول کے موقع پر ریسکیو 1122،سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے سٹال لگائے گئے ہے۔
جو تین دن تک مردان کے عوام کو مفت تفریح فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن مردان ڈویژن کے نو منتخب جنرل باڈی ممبران کو کارڈز کا اجراء بھی کیا گیا۔ ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن مردان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر علی خان نے کہا کہ براڈکاسٹر اگر ایک طرف حکومت کی رٹ قائم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔تو صحت اور امن کی فروع میں بھی ا ہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ عوام کو سستی تفریح کیلئے بھی اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔ مردان میں منعقدہ فیسٹیول کامیابی سے جاری ہے اور یہ سلسلہ تین دن جاری رہے گا
ایک تبصرہ شائع کریں