سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس کسی صورت قابل قبول نہیں، صدر ملگری تاجران حاجی اویس خان
حکمران عوام دشمن پالیسیوں سے باز رہیں۔عوام مزید ٹکسیز برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی ہے،وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔بجلی، سوئی گیس کی بھاری بلوں اور مہنگائی کی وجہ سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس کی تجویز سراسر ظلم و زیادتی ہے۔اگر حکومت نے ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہو جائے گے۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ملگری تاجران ضلع مردان کے صدر حاجی اویس خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں 80 فیصد عوام اپنے بچوں کےلئے دو وقت کی روٹی مشکل سے کما رہی ہے اور بجلی کی بھاری بلز سے نجات دلانے کےلئے سولر پینل ماہانہ قسطوں پر لگائی یے۔جس سے ان کی بھاری بلز کم اور بجلی کی بچت مل رہی ہے۔
حاجی اویس خان نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے سولر پینل پر ٹیکس لگائی تو ہم سڑکوں پر نکل کر پر امن احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہو جائے گے
ایک تبصرہ شائع کریں