شاپنگ مال فائرنگ واقعہ میں شہید ہونے والے ریلوے پولیس کے دو اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، شہداء کی جسد خاکی اپنے آبائی علاقوں روانہ

 



شاپنگ مال فائرنگ واقعہ میں شہید ہونے والے ریلوے پولیس کے دو اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، شہداء کی جسد خاکی اپنے آبائی علاقوں روانہ،

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،آئی این پی )مردان نوشہرہ روڈ زمان سنز شاپنگ مال فائرنگ واقعہ میں شھید ہونے والے ریلوے پولیس کے دو اہلکاروں وقاص خان سکنہ ھری پور اور عمرخان سکنہ لکی مروت کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مردان فیاض خان شیر پاؤ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ظہور بابر آفریدی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے مقصود خان، ایس پی ریلوے مھرکوثر عباس، ڈی ایس پی ریلوے انعام خان سمیت ضلعی پولیس کے افسران و جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مردان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شھداء کو سلامی پیش کی ضلعی و پولیس حکام نے پھول چڑھائے اور بلندی درجات کیلئے دعائیں مانگیں گیں، بعدازاں شھداء کے جسد خاکی اپنے ابائی علاقوں ہری پور اور لکی مروت کو روانہ کی گئی۔


0/Post a Comment/Comments