کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے انتظامی افسران کو ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت،


 


 کمشنر مردان شوکت علی یوسفزئی نے مردان اور صوابی میں ہیپاٹائٹس سی کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار،خواتین اسسٹنٹ کمشنرز کو بیوٹی پارلرز اور مرد میجسٹریٹس کو باربر شاپس کی نگرانی کی ہدایت


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو+ ایم وقار خان )کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے مردان اور صوابی میں ہیپاٹائٹس سی کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکو روکنے کے لیے خواتین اسسٹنٹ کمشنرز کو بیوٹی پارلرز اور مرد میجسٹریٹس کو باربر شاپس کی نگرانی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت کا تعاون بھی حاصل کیا جائے تاکہ اس خطرناک بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

 انہوں نے پولی تھین بیگز اور ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وہ اپنے دفتر میں ماہانہ ریونیو و کارکردگی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر نعیم اختر، سیکرٹری ٹو کمشنر سارہ طہاب، مردان اور صوابی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں، تحصیلداروں اور ٹی ایم ایز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری محصولات کی وصولی اور مختلف مقامات پر سکولوں، ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

 سیکرٹری ٹو کمشنر میڈم سارہ طہاب نے ہیپیٹائٹس کے پھیلاؤ کے حوالے سے اجلاس کو بریف کیا۔ کمشنر مردان نے انتظامی افسران کو ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم تیز کرنے اور بازاروں میں فٹ پاتھوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے کھولنے کی ہدایت کی۔ 

انہوں نے کہا کہ مردان میں بنک روڈ پر خالی پلاٹ پر پارکنگ کی تعمیر جلد مکمل ہوگی جس سے بنک روڈ پر رش کافی حد تک کم ہوگی۔ شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ انتظامی افسران پرائس ریویو کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کرائیں اور ترقیاتی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جاسکیں۔

0/Post a Comment/Comments