سماجی و معاشرتی جرائم کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہے ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر افریدی کا ضلعی پولیس کی استعدادکار اور کارکردگی سمیت کرائم کی شرح کے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر کے سرکلز کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کا کاٹلنگ سرکل کے پولیس افسران کیساتھ میٹنگ منعقد ہوئی

میٹنگ میں ايس پی رورل نواب خان، ڈی ایس پی کاٹلنگ گلشید خان، سرکل کے ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران و دیگر ذمہ دار پولیس افسران نے شرکت کی۔

 امن و امان کی صورتحال اور کرائم کی شرح سمیت سیکیورٹی اقدامات کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سماجی و معاشرتی جرائم کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری

اس موقع پر ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے شرکاء میٹنگ سے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام پولیس افسران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں،

ملک و سماج دشمن عناصر سمیت مجرمان اشتہاریوں، منشیات، ہوائی فائرنگ و معاشرتی جرائم کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے سمیت تمام تفتیشی افسران میرٹ اور شفافیت پر تفتیشی عمل کو یقینی بناتے ہوئے تمام پینڈنگ مقدمات کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے اور انٹریس مقدمات جلد از جلد ٹریس آؤٹ کرنے کے احکامات جاری کیں

دریں اثناء  ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے رورل ڈویژن کے مختلف چوکیات کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سیکیورٹی و انتظامی اُمور کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر معمور افسران و جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کے متعلق مناسب ہدایات جاری کیں۔

0/Post a Comment/Comments