وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر نے کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے خصوصی ملاقات،خواتین کی کاروباری سرگرمیوں اور ان کے فروع میں وومن چیمبر کے کردار سے آگاہ کیا
مردان(دی نیوز پوائنٹ،ایم وقار خان)وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ڈبلیو سی سی آئی) کی صدر عقیلہ سنبل نے کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر سیکرٹری ٹو کمشنر سارہ طہاب بھی موجود تھیں۔ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل نے کمشنر مردان کو مردان میں خواتین کی کاروباری سرگرمیوں اور ان کے فروع میں وومن چیمبر کے کردار سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں کاروباری اور ورکنگ ویمن کے مسائل زیر بحث آئے جبکہ بعض رپورٹس کی روشنی میں خواتین میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور کاروباری سرگرمیوں میں ان کو شامل کیے بغیر ترقی کا سفر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ نے اے این ایف کے تعاون سے عبدالولی خاں یونیورسٹی میں منشیات اور باالخصوص آئس کے تباہ کن اثرات کے بارے سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جس میں طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ انہوں نے ویمن چیمبر کی سرگرمیوں کو مثبت قرار دیا اور انتظامیہ کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔
ایک تبصرہ شائع کریں