سیو دی لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بغدادہ کے12یتیم اور مستحق بچوں میں سکالر شپ تقسیم کر دیے گئے

 


مردان (دی نیوز پوائنٹ اردو۔ایم وقار خان )سیو دی لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بغدادہ کے12یتیم اور مستحق بچوں میں سکالر شپ تقسیم کر دیے گئے۔اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی کے رکن عبد السلام آفریدی تھے جبکہ تقریب میں محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شمس الحق، غزالی سکول مردان کے ڈائریکٹر ابراھیم بلند،بغداد ماڈل سکول کے ڈائریکٹر فضل ربانی،گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول بغدادہ کے پرنسپل اشرف علی، فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد الحق،چیئرمین محمد انس،صدر مولانا ضیاء الرحمان، عمائدین علاقہ ملک الیاس،اشفاق لودھی،مولانا جواد علی،دربار علی اور دیگر موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبد السلام آفریدی نے کہاکہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے اورتحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔سکولوں میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آئندہ بجٹ میں خطیر فنڈز مختص کئے جائیں گے تاکہ طلباء یکسوئی اور اطمینان کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکے۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام نجی تعلیم ادارے بھی داد کے مستحق ہے کہ وہ بھی اس میدان میں صوبائی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔


 انہوں نے کہا کہ یتیم کے سر پر ہاتھ رکھناسنت نبوی ہے۔ان بچوں کو معاشرے کے کار آمد شہری بنانے کے لئے معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے سیو دی لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ فاؤنڈیشن نے قلیل وقت میں عوام کی جو خدمات کی ہے وہ لائق تحسین ہے۔


انہوں نے یونین کونسل بغدادہ کے نوجوانوں اور عمائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے دوسرے علاقوں کے قابل تقلید قرار دیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر بغداد ماڈل سکول نے پانچ،غزالی سکول بغدادہ نے بھی پانچ اور دی ایجوکیٹرز سکول بغدادہ نے دو یتیم بچوں کومکمل مفت تعلیم جبکہ فاؤنڈیشن نے ان بچوں کو یونیفارم،سٹیشنری اور کتابیں فراہم کیں۔ تقریب کے آخر میں فاؤنڈیشن کے رضاکاروں محمد جلیل،محمد اعجاز،محمد رفیق،عمر خان،عدنان فیصل،لیاقت علی،محمد طلحہ اور دیگر میں توصیفی اسنادبھی تقسیم کئے گئے۔


0/Post a Comment/Comments