ایپکا 29 مئ کو پشاور ، 6 جون اور سات جون کو  اسلام آباد پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے دھرنا دینگے،مطالبات کے منظوری تک یہ احتجاجی دھرنا جاری رہے گا،اورنگزیب کشمیری


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار  )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی اورنگزیب کشمیری (ایپکا پاکستان) نے کہا ہے کہ ایپکا 29 مئ کو پشاور ، 6 جون اور سات جون کو  اسلام آباد کے پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔ 

ایپکا کے مطالبات کے منظوری تک یہ احتجاجی دھرنا جاری رھے گا۔حکومت حوش کے ناخن لیں۔وفاقی اور صوبائی بجٹ میں مہنگائی کے  تناسب سے تنخواہوں میں 200فیصد اضافے کا اعلان کریں۔اور پنشن اصلاحات کے نام پر آئی ایم ایف کی ایماء پر پنشن کموٹیشن ،فیملی پنشن ، لیوانکشمنٹ اور گریجوٹی میں کٹوتی کا ڈرامہ بند کیا جائے ۔

ھم حکومت کو اس گھناؤنی سازش میں کامیاب نہی ھونے دینگےاور ملک بھر کےسکولوں ،ھسپتالوں کو پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے ،جی پی اوز،اور دیگر منافع بخش اداروں کی نجکاری۔ایل۔ایچ وی کی آپ گریڈیشن ،سروس سٹرکچر کو  منظور نہ کرنے کا جو  فیصلہ حکومت نے کی ھے۔جو ظلم کے مترادف ہے فوری طور پر واپس لیں۔

افسوس تو اس بات کا ھے۔کہ حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں طبقے پر یہ ظلم وستم کیوں کر رھے ھیں ۔حکومت ٹیکس  چوروں ،اور ملک کے  کرپٹ اشرافیہ جو خزانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ان کو سبسڈی دی جارہی ھے۔ملک میں جنگل کا قانون ھے۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس ،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

لیکن اب سرکاری ملازمین جاگ چکے ھیں  اب کرپٹ اشرافیہ کو ان کے ایوانوں اور   ائرکنڈیشن بنگلوں میں آرام سے نہی رہنے دینگے اور 29 مئ کو صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا اور  ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز کے دفتروں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرینگے۔اور 6 جون ،7 جون کو پارلیمنٹ ھاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینگے۔جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔

 

0/Post a Comment/Comments