ایپکا خیبرپختونخوا کے دونوں گروپ یکجا،صوبائی حکومت کو مطالبات کی منظوری کےلئے 29 مئ تک ڈیڈ لائن،پنشن کموٹیشن, میڈیکل الاونس اور پنشن میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیں،مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان حاجی اورنگزیب کشمیری، وزیر زادہ

 


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو۔ایم وقار خان)ایپکا خیبرپختونخوا کے دونوں گروپ یکجا, صوبائی حکومت کو مطالبات کی  منظوری کےلئے 29 مئ کا ڈیڈ لائن،صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین 29 مئ کو صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے سامنے دھرنا دینگے۔ حکومت پنشن کموٹیشن, میڈیکل الاونس اور پنشن میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیں۔

 تفصیلات کے مطابق حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کے رھائش گاہ پر ایپکا باچا گروپ اور کشمیری گروپ کے صوبائی صدوربعمہ کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ھوا۔

اجلاس میں وزیر زادہ صوبائی صدر ایپکا باچا گروپ اور ممتاز خان صوبائی صدر ایپکا کشمیری گروپ ،غلام سرور مرکزی نائب صدر ایپکا ،میاں امجد علی صوبائی جنرل سیکریٹری ،انعام اللہ یوسفزئی صدر ایپکا مردان مراد علی صوبائی نائب صدر ایپکا ،مقبول شامل صدر ایپکا ،اسلام الدین سابقہ صدرملگری استاذان نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ حکومت کی ھٹ دھرمی اور پنشن کموٹیشن اور میڈیکل الاونس کو ختم کرنے کا جو بل صوبائی اسمبلی سے پاس کرانے کا جو ظالمانہ فیصلہ کیا ہے ۔ان کے خلاف ایپکا کے دونوں گروپ ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا اور موجودہ حکومت کو وارننگ دی۔کہ 29 مئ سے پہلے پہلے ایپکا قائدین  کو طلب کرکے ان کے ساتھ مذاکرات کریں اور ملازمین کے جائز مطالبات منظور کریں۔کیونکہ ھم تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

لیکن حکومت ہماری خاموشی کو ھماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔اجلاس میں  ملازمین کے باقی تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے اور 29 مئ کے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے میں شریک ھونے کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔

مقررین نے مزید کہا ۔کہ ملک کو کرپٹ اشرافیہ نے کنگال کردیاہے ۔اور موجودہ حکومت ان کا  سارا ملبہ سرکاری ملازمین پر گرا رھے ہیں ۔جو ظلم کے مترادف ہے ۔ھم موجودہ حکومت کو ملازمین کے پنشن کموٹیشن ،لیوانکیشمنٹ،میڈیکل الاؤنس ،اور فیملی پنشن میں مزید کٹوتی نہی  کرنے دینگے ۔اور سکیل 1 سے لیکر سکیل 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین  صوبہ بھر سے قافلوں کی شکل میں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے سامنے غیرمعینہ مدت تک دھرنے کےلئے اپنے اپنے اضلاع سے روانہ ھونگے۔اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا اور مظاہرے  جاری رہینگے ۔جن کی تمام تر زمہ داری موجودہ صوبائی حکومت پر ھوگی


0/Post a Comment/Comments