کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی ہدایات اے اے سی ہیڈکواٹر جنید خالد کا پاسپورٹ آفس کے حدود میں ٹاؤٹس کے خلاف کارروائی، 4 ٹاوٹس گرفتار

 


کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی ہدایات اے اے سی ہیڈکواٹر جنید خالد کا پاسپورٹ آفس کے حدود میں ٹاؤٹس کے خلاف کارروائی، 4 ٹاوٹس گرفتار 

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) ضلعی انتظامیہ کی پاسپورٹ آفس کے حدود میں ٹاؤٹس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 ٹاؤٹس کو موقع پر گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات موصول ہونے پر کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی ہدایات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر جنید خالد کا پاسپورٹ آفس مردان کے حدود میں  ٹاؤٹس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 ٹاؤٹس دھرلئے، 

 پاسپورٹ آفس میں غیر متعلقہ عناصر کی جانب سے پاسپورٹ و دیگر  اؑمور  کیلئے آنے والے سادہ لوح شہریوں کو مختلف طریقوں سے لوٹنے کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر جنید خالد نے چھاپہ مارا جہاں پر پاسپورٹ آفس کے باہر موجود ٹاؤٹس کی ڈوڑیں لگ گئی  اس دوران ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دئیے گئے۔ 

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر جنید خالد نے میڈیا کو بتایا  کہ سرکاری محکموں میں ٹاؤٹس کے زریعے عوام کو لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔مزید براں سیکورٹی پہ معمور پولیس اہلکاروں کو اس بات کا پابند کر دیا گیا کہ مُستقبل میں ایسے عناصر کی تصویر کشی کرکے سٹی پولیس اسٹیشن بھجوایا کریں تاکہ اسکے خلاف مزید قانونی کاروائی کی جاسکیں۔ دریں اثناء پشتو اور اردو زبان میں بھی ایک بڑا بینر چسپیاں کر دیا جائیگا جس پہ ایسے عناصر سے دور رہنے سے اگاہ کر دیا جائیگا اور بینک مینجر کو بھی اس بابت میں پابند کر دیا گیا کہ کبھی بھی کسی ٹاؤئٹ سے بینک فیس نہ لیا جائے۔ عوام سے بھی التماس ہے کہ ایسے عناصر کی بر وقت اطلاع دیں کہ معصوم عوام کو لوٹنے سے بچایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ افسران کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں، عوام سرکاری دفاتر میں ٹاؤٹس کی نشاندہی کریں ،

0/Post a Comment/Comments