عمائدین کالام کا بحرین تا کالام 6 کلومیٹر روڈ تعمیر کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن،روڈ کیلئے اب تک منظور ہونے والے فنڈ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا


 


عمائدین کالام کا بحرین تا کالام 6 کلومیٹر روڈ تعمیر کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن،روڈ کیلئے اب تک منظور ہونے والے فنڈ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا


سوات (دی نیوز پوائنٹ اردو) عمائدین کالام کا بحرین تا کالام 6 کلومیٹر روڈ تعمیر کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن بصورت دیگر ہوٹل اور روڈ بند کرکے کالام میں حکام کے داخلے پر پابندی لگائیں گے، روڈ کیلئے اب تک منظور ہونے والے فنڈ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا،

 اس حوالے سے کالام مٹلتان، اتروڑ، گبرال و  ملحقہ علاقوں کے عمائدین نے پلے کارڈ اٹھاکراحتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعرہ بازی اوربعدازاں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے رحمت دین صدیقی، ملک غلام علی، ملک حسن زیب اور دیگر مقررین نے کہا کہ 2010کے سیلاب میں کالام کی 33کلومیٹر روڈ بری طرح متاثر ہوئی جس کی وجہ سے کالام کا دیگر علاقوں کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہوا، 

انہوں نے کہا کہ اس وقت سے لے کر اب تک اس روڈ کی ازسر نو تعمیر کیلئے اربوں روپے کا فنڈ منظور ہوا اور کثیر رقم نکالی گئی مگر مقام افسوس ہے کہ اتنا لمبا عرصہ گزر جانے کے باوجود روڈ پر کام مکمل نہ ہوسکا، روڈ کے ساتھ ساتھ متعدد رابطہ پل تباہ ہوچکے ہیں، 

روڈ کی بد حالی کے باعث مقامی لوگوں اور سیاحوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے جبکہ اس روڈ پر اب تک سو سے زیادہ ٹریفک حاثات رونما ہوچکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے،

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے لیکر وزیر اعلیٰ اور مختلف اداروں نے اس روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈ کی منظور دی مگر اب تک نہ تو روڈ پر کام مکمل ہوا اور نہ ہی اس کیلئے منظور کردہ فنڈ کا پتہ چلا، 

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور دیگر حکام کالام روڈ پر جلد ازجلد کام شروع کرکے تکمیل تک پہنچائیں بصورت دیگر ہوٹل اور سڑکوں کو بند کرکے حکومتی ذمہ داروں کے کالام میں داخلہ پر پابندی لگانے سمیت احتجاجوں کادائرہ وسیع کرنے مجبور ہوجائیں گے۔

0/Post a Comment/Comments