مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان )عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے انٹرپینیور شپ سوسائٹی نے بزنس آیئڈیا 2024 کمپئٹیشن میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے بزنس کے حوالے سے منفرد آیئڈیاز پیش کئے جس میں مہمان خصوصی اور ججز کا کردار وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل، درشل پیر عماد علی شاہ،کیپس کالج پرنسپل اظہر بابر، کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر نعیم اقبال نے ادا کی۔
اس موقع پر مختلف گروپس کے طلباء نے منفرد آیئڈیاز پیش کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان خان،درشل پیر عماد علی شاہ ودیگر مقررین نے کہا کہ طلباء
ملک کا مستقبل اور فخر ہے جب طلباء فارغ التحصیل ہوں تو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے روزگار کا بھی حصہ بنیں اور ملک کی معاشی اور ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
جس طلباء کے پاس بہترین اور منفرد کاروباری آیئڈیا ہے تو سمجھ لے کہ آپ اگلے مرحلے میں باآسانی داخل ہوجائینگے اگر منفرد آیئڈیا نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ بہترین آیئڈیا تلاش کرنے کی ضرورت ہے اپنی بزنس شروع کرنے سے پہلے منصوبہ پوری طرح تیار ہونے چاہئے
انہوں نے مزید کہا کہ نئے دور کے تعلیمی ادارے طلباء کو صرف ڈگریاں نہیں دیتے بلکہ ان میں انٹرپینیورشپ صلاحیتیں پیدا کرنے کےلئے پروگرام بھی منعقد کرتے ہیں۔تقریب کے آخر میں اول پوزیشن حاصل کرنے موثر آیئڈیا دینے پر انعام اللہ کو 30 ہزار نقد انعام اور مہمان خصوصی وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل و دیگر میں شیلڈز تقسیم کی
ایک تبصرہ شائع کریں