ایم بی بی ایس فائنل ائیر نے باچا خان میڈیکل کالج مردان کے سالانہ کھیلوں کا میلہ جیت لیا



 ایم بی بی ایس فائنل ائیر نے باچا خان میڈیکل کالج مردان کے سالانہ کھیلوں کا میلہ جیت لیا. 

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ایم بی بی ایس فائنل ائیر نے باچا خان میڈیکل کالج مردان کے سالانہ کھیلوں کے میلے میں سب سے زیادہ مقابلے جیت کر مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی. 


سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کالج کی آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی. ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. 


ایسوسی ایٹ ڈین باچا خان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر معتصم باللہ، پرنسپل باچا خان ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر منیر خان،چیئرمین سپورٹس کمیٹی باچا خان میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد اسرار، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رحم زمان،لیٹرئیری سوسائٹی کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد قاسم، ڈائریکٹر فنانس محمد شیراز، فیکلٹی ممبرز طلباءوطالبات ودیگر نے تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی.


ایم بی بی ایس فائنل ائیر سپورٹس ویک میں شامل زیادہ  مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے پر ایونٹ کی فاتح قرار پائی. تقریب میں مختلف مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں اور ٹیموں کو ٹرافیز دی گئیں جبکہ آرگنائزرز کو شیکلڈز و سرٹیفکیٹس دی گئیں. 


سپورٹس ویک میں باچا خان میڈیکل کالج اور باچا خان ڈینٹل کالج کے میل وفی میل طلباء نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور آپنے ہنر کا بھرپور مظاہرہ کیا. فیز ان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلئیر آف دی سپورٹس ویک جبکہ سفیان کو رائیزنگ پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا.

0/Post a Comment/Comments