امتحانات اور ایجوکیشن سسٹم کو نقصان نہ پہنچائیں آئی ٹی اے صدر شاہ حسن، نائب صدر سید ولی ساقی

 



امتحانات اور ایجوکیشن سسٹم کو نقصان نہ پہنچائیں آئی ٹی اے صدر شاہ حسن، نائب صدر سید ولی ساقی

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن مردان کے صدر شاہ حسن اور نائب صدر سید ولی ساقی نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن اور صاف شفاف امتحانات منعقد کرنے پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) مردان کے کنٹرولر اور چئیرمین بورڈ مردان کو خراج تحسین کرتے ہیں

 اور امسال مردان بورڈ کی طرف سے میٹرک امتحان کےلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے  جس پر مردان بورڈ کے کنٹرول آف امتحانات عشرت علی اور مردان بورڈ  کے چیئرمین فرید احمد خٹک کی کوششیں لائق تحسین ہیں

 انہوں نے کہا کہ کنٹرولر عشرت علی نہایت، مخلص،ایماندار اور مستعد آفیسر ہیں.جبکہ مفاد پرست عناصر گاہے بگاہے ان کی کردار کشی کر رہے ہیں کیونکہ کنٹرولر آف امتحانات کے بروقت اقدامات سے مفاد پرست عناصر کی منشاء پوری نہیں ہوتی۔انہوں نے متنبہ کیا کہ مفاد پرست عناصر ہوش کے ناخن لیں

 امتحانات اور ایجوکیشن سسٹم کو نقصان نہ پہنچائیں انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن مفاد پرست کے خلاف  مردان بورڈ انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کام کریگی۔

0/Post a Comment/Comments