ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکاٹیکس کنٹرول مردان کے ریجنل ڈائریکٹر فواد اقبال نے مردان چیمبر کا دورہ،چیمبر صدر ظاہر شاہ نے
ایکسائز آفس کی طرف سے بے جا خراساں کرنا اور بھاری بھر ٹیکسوں سے آگاہ کیا۔
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکاٹیکس کنٹرول مردان کے ریجنل ڈائریکٹر فواد اقبال نے مردان چیمبر کا دورہ کرکے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نوررحمان سب انسپکٹرکے علاوہ چیمبر کے ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی۔ملاقات میں تاجروں کے مسائل جس میں پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس وغیر ہ شامل ہے پر تفصیل سے بحث ہوئی۔
صدر ظاہر شاہ نے ریجنل ڈائریکٹر کو تاجروں کو درپیش مسائل جس میں ایکسائز آفس کی طرف سے بے جا خراساں کرنا اور بھاری بھر ٹیکسوں سے آگاہ کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنانے پر غور خوض کیا گیا۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکاٹیکس کنٹرول مردان کے ریجنل ڈائریکٹرفواد اقبال نے کہا کہ حکومت کی نئی پالیسی کے تحت ہر کاروباری بندہ مالک اور دوکاندار کے مابین ہونے والے ایگریمنٹ کی کاپی ایک نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا پابند ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ ریجنل ڈائریکٹر نے تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون حاصل ہوگا تاکہ کاروباری بندہ اپنے کاروبار کو بغیر کسی مسئلے یا دشواری سے رواں دواں رکھ سکے۔
ایک تبصرہ شائع کریں