شہر بھر میں جامع صفائی ستھرائی کے طریقوں کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہوگا، سٹی مئیر مردان
مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)مردان شہر میں جامع صفائی ستھرائی کی ضرورت کو اجاگر کرنے اور خاص طور پرانسانی فضلے کوسائنسی طریقہ سے ٹھکانے لگانے کے انتظام سے متعلق فانسا اور غیر سرکاری تنظیم آئی آر ایس پی نے ایک نشست کااہتمام کیا۔

جس میں مردان سٹی کے میئر حمایت اللہ مایارانٹیگریٹڈ ریجنل سپورٹ پروگرام (آئی آر ایس پی) کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر شاہ ناصر، تحصیل کونسل کی خاتون رکن کوثر وسیم،یونیورسٹی کی طلباء و دیگر سٹیک ہولڈر نے شرکت کی،
میئر حمایت اللہ مایار اورشاہ ناصر نے کہا کہ مردان شہر کو درپیش صفائی کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز نے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نیمردان کے لیے مضبوط اتحاد قائم کی ا ور صفائی کے بنیاد ی پلانگ،انتظامی ڈھانچہ، فضلہ کے انتظام، حفظان صحت کے طریقوں، اور صفائی کی خدمات تک رسائی سے متعلق مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کر نے میں کردار ادا کام کرنا ہوگا،
نشست کے ممبران نے نظام کی بہتری کے لیے سی ڈبلیو آئی ایس کے کردار کو سراہا اورمردان شہر کو درپیش صفائی کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل شمولیت اور محکموں اور تنظیموں میں مربوط کوششوں پر زور دیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں