روٹی کی نئی قیمتیں مقرر، اعلامیہ جاری

 


روٹی کی نئی قیمتیں مقرر، اعلامیہ جاری

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)صوبائی وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کے ہدایت پر ڈپٹی کمشنر(ڈی سی ) مردان محمد فیاض خان شیرپاؤ نے روٹی کے وزن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

اعلامیے کے مطابق اب 100 گرام کی بجائے 120 گرام کی روٹی 15 روپے اور 200  گرام کی بجائے 240 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کی جائے گی۔

 ڈپٹی کمشنر مردان نے ضلع بھر میں نانبائیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پورے وزن کی روٹی مقررہ نرخوں پر فروخت کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

 انہوں نے روٹی کی وزن اور قیمت پر مبنی نرخنامہ دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں انتظامیہ سے ہیلپ لائینز 9230028 اور 9230048 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔



0/Post a Comment/Comments