شہدائے پولیس کے ورثاء نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع کے شہدائے پولیس کے ورثاء نے اپنے مطالبات کے حق میں مردان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
شرکاء نے شہداء کے تصاویر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر خیبر پختون خوا پولیس شہداء کے بچوں کو ان کا حق دیا جائے و دیگر نعرے درج تھے۔
شہداء کے ورثاء نے دی نیوز پوائنٹ اردو سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سردار علی امین گنڈاپور اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخواہ اختر حیات خان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہدائے کے بچوں کو فوری طور پر بھرتی کرکے ان کا حق دیا جائے۔شہداء کے بچے کئی سالوں سے نوکریوں سے محروم ہے
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ شہدائے کے بچوں کو ون ٹائم ویکنسی کے ذریعے بھرتی کرینگے لیکن ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونوا کے ہر اضلاع میں شہدائے کے بچوں کو یہ مسئلہ ہے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا (آئی جی پی) اختر حیات خان سے مطالبہ ہے کہ ورثاء کے بچوں کو فوری طور پر بھرتی کرکے ان کا حق دیا جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں