طلباء تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔طلباء کو پرآمن اور منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے
ان خیالات کا اظہار ایس پی انوسٹیگیشن ارشد خان نے ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) ظہور بابر آفریدی کا منشیات کے تدارک کے حوالے سے جاری احکامات پر منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے آگاہی مہم کے حوالے سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹیگیشن نے منشیات کے نقصانات، تدارک اور معاشرے پر اسکی منفی اثرات کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا منشیات بالحصوص آئس کیخلاف جاری مہم کے دوران تعلیمی اداروں میں سمینارز کے ذریعے سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد نوجوان نسل اور طلباء میں منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنا اور منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہیں نوجوان نسل بالحصوص طلباء ہمارے ملک کا قیمتی آثاثہ اور مستقبل کے روشن ستارے ہیں۔ جو کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔
ہمارے نوجوان نسل اور معاشرے کو منشیات جیسے لعنت سے پاک کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا مشن ہے۔ جس کے لئے ہم سب کو مل کر باہمی تعاون سے منشیات کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنایا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں