واپڈا اہلکار دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ سے جاں بحق ہوگئے


واپڈا اہلکار دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ سے جاں بحق ہوگئے  

مردان (دی نیوز پوائنٹ اردو )مردان کے علاقے تحصیل رستم سرخ ڈھیری کے رہائشی خالد خان ولد منیر خان مرحوم بجلی بحالی کے دوران زوردار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ،

 ان کی موت کی خبر علاقہ بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی متوفی کے ناگہانی موت پر ہرایک آنکھ اشکبار تھی ، گھر پہنچنے پر پورے گاوں میں کہرام مچھ گیا

واپڈا اہلکار ہونے کے باوجود رستم سب ڈویژن کے زیر انتظام بھائی خان گریڈ سٹیشن کے بے رحم عملے نے جنازے کے دوران بجلی بندش سے متوفی کے گھر میں شدید گرمی سے معصوم بچے اور خواتین قیامت صغرا سے گزر کر بے ہوش ہوئیں ، لمحہ فکریہ یہ ہے کہ بااثر شخصیات کے معمولی تقریبات کے دوران بجلی کی سپلائی بند نہیں ہوتی لیکن محکمہ واپڈا کے ارباب اختیار اپنے ہی محکمہ کے اہلکار کے ناگہانی موت پر عین جنازہ کے وقت بجلی بند کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے۔

محکمہ واپڈا کے صوبائی اور ضلعی آفیسرز کی موجودگی میں بجلی کی بندش پر اہلیان علاقہ واپڈا حکام پر برس پڑے ، اہلیان سرخڈھیری نے واپڈا کے اعلی حکام سے بھائی خان گریڈ اسٹیشن کے عملے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ـ

0/Post a Comment/Comments