محکمہ کھیل کے تعاون سے ممتاز صحافی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم تاریخی کھیل مخہ (تیر اندازی) ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈی ایس او سعید اختر، صحافی مشتاق خان، ایم پی اے زرشاد نے شرکت کی۔
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان )شموزئی کاٹلنگ میں ایس آر ایس پی اور محکمہ کھیل کے تعاون سے ممتاز صحافی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم تاریخی کھیل مخہ (تیر اندازی) ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔
صوبائی اسمبلی کے رکن زرشاد خان اور سینئر صحافی مشتاق خان یوسفزئی نے فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں مردان صوابی بونیر، کاٹلنگ سمیت 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرشاد خان ایم پی اے نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت روایتی کھیلوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ ہماری گزشتہ حکومت نے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی قیادت میں تحصیل اور یونین کونسل لیول پر پلے گراونڈ بنانے کی پالیسی بنائی جس کے تحت کاٹلنگ میں بھی کئی گراؤنڈ منظور کیے گئے۔ انہوں نے روایتی کھیل مخہ کے فروغ کے لیے مخہ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
تقریب سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر(ڈی ایس او) سعید اختر، ایسوسی ایشن کے صدر امجد حسین یوسفزئی اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور یوسفزئی قبیلے کے اس تاریخی کھیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ایک تبصرہ شائع کریں