بہتر طرز حکمرانی، جمہوری اقدار کی فروغ، مقامی ترقی اور عوامی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہیں،نو منتخب چیئرمین کاٹلنگ ریاض خان


بہتر طرز حکمرانی، جمہوری اقدار کی فروغ، مقامی ترقی اور عوامی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہیں،نو منتخب چیئرمین کاٹلنگ ریاض خان


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم ایوب ایوب کاٹلنگ)نو منتخب چیئرمین کاٹلنگ ریاض خان نے کہا ہے کہ بہتر طرز حکمرانی، جمہوری اقدار کی فروغ، مقامی ترقی اور عوامی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل چیئرمین کاٹلنگ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس حوالے سے ایک پروقار تحصیل بلڈنگ کاٹلنگ  میں منعقد ہوئی جس میں پی کے54 ایم پی اے زرشاد خان، اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ عطاء اللہ خان، TMO کاٹلنگ کے علاوہ تمام پارٹیوں کے منتخب بلدیاتی نمائندے، سرکاری افسران اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔



اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ عطاء اللہ خان نے نو منتخب تحصیل چیئرمین سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب سے چیرمین ریاض خان اور ایم پی اے زرشاد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم تحصیل کاٹلنگ کے عوام کی امنگوں پر پورا اُترنے کی پوری کوشش کریں گے عوام کے مسائل کے حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں اور حاضر رہیں گے


 منتخب چیرمین کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو مطلع کر رہا ہوں کہ یا کرپشن سے توبہ تائب ہو جائیں یا اپنا تبادلہ کرلیں کیونکہ میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔عوام نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ ہم مل کر تحصیل کاٹلنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات محنت کریں گے۔


0/Post a Comment/Comments