براڈکاسٹر کی خدمت اور انکو الگ پہچان ہمارا مشن ہے۔ ڈاکٹر علی خان
ریڈیو کی کردار سے کوئی انکار نہیں کرسکتا تو براڈکاسٹر کا پہچان کیوں نہیں۔ اجمل شاہ یوسفزئی
مردان(دی نیو پوائنٹ اردو) ریڈیو براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن مردان کا کابینہ اجلاس صدر ڈاکٹر علی خان کی صدارت میں ہوا جس میں تمام کابینہ ممبران نے شرکت کی،اس موقع پر صدر علی خان نے نیہا شاہ سے بطور فیمل سیکٹری حلف لیا،
اجلاس سے حساب کرتے ہوے ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر علی خان نے کہا۔ کہ براڈکاسٹر کی پہچان ھمارا اصل منزل ہے۔ اور ھم جس مقصد کیلئے ایک ھوے ہے۔ کوئی طاقت ھمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔ ھمیں پیسوں سے نہ عرض ہے اور نہ یہ لالچ دل میں رکینگے۔ ھمیں اپنی پہچان عزیز ہے۔
اس موقع پر اجلاس کے سپیکر اور ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اجمل شاہ یوسفزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا۔ کہ براڈکاسٹر کو الگ پہچان وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ریڈیو اور براڈکاسٹر کی خدمات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا مگر براڈکاسٹر کو اپنا مقام نہی مل رہا ہے۔
اجلاس کے دوران مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے
1:پشاور میں آر ٹی آئی ٹریننگ کے پہلے مرحلے کے لئے کابینہ ممبران سمیت دیگر جنرل باڈی ممبران کی لسٹ کی منظوری دی گئی،ٹریننگ 23 اور 24 مئی کو پشاور میں منعقد ہوگی
2 :آر بی اے ممبران کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ،جس کے لئے کمیٹی بنا دی گئی
3:ریڈیو براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کی ممبر شپ کارڈ کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی منظوری
4:ریڈیو براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کے پانچ ممبران کے لئے گھر بنانے کے منصوبے کی منظوری
5: بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریڈیو براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن ممبران کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کرنے کی منظوری
6:ریڈیو براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کے ممبران کے لئے ٹور ارینج کرنے کی منظوری
اجلاس کے اختتام پر ریڈیو براڈ کاسٹرایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادبیات ارشد قمر کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ کیا گیا جس پر کابینہ ممبران ان کے شکر گزار ہیں
ایک تبصرہ شائع کریں